Showing posts with label اُردو مزاحیہ لطیفے. Show all posts
Showing posts with label اُردو مزاحیہ لطیفے. Show all posts

Chashmay Ka Number

وہ دونوں سبز لان میں پیار ومحبت کی پینگیں بڑھا رہے تھے۔ کہ اس دوران کسی کے قدموں کی آہٹ سنائی دی ۔  لڑکے نے گھبراتے ہوئے کہا۔ شاید تمہاری امی آ رہی ہے۔
لڑکی نے جواب دیا ۔ لیکن گھبرانے کی کیا ضرورت ہے۔
لڑکا بولا : انھوں نے دیکھ لیا تو۔۔۔۔
لڑکی نے جواب دیا   : اطمینان سے بیٹھے رہو ۔ کیونکہ تم انہیں نظر نہیں آوُ گے ۔ لڑکا حیرانی سے بولا
مگر کیسے ممکن ہے؟ میں نے کیا سلیمانی ٹوپی پہن رکھی ہے۔
لڑکی مسکراتے ہوئی بولی ۔ نہیں! آج میں نے ان کے چشمے کا نمبر بدل دیا ہے۔

Khush Ikhlaqi

ہفتہ خوش اخلاقی کے دوران ایک کلرک کو میز سے سر رکھے سوتے ہوئے دیکھ کر اسے آرام سے جگایا۔ اور انتہائی نرمی سے کہا۔ معاف کرنا بھائی میں تمہیں ہرگز نہ جگاتا۔ اگر معاملہ اتنا ضروری نہ ہوتا۔ بات دراصل یہ ہے کہ تمہیں نوکری سے نکالا جا چکا ہے۔


Do Raastay

ہوائی جہاز کے سفر میں ائر ہوسٹس نے ایک مسافر کو بتایا۔ اگر آپ خاتون مسافروں کو تنگ نہ کریں تو سگار پی سکتے ہیں۔
مسافر نے خوش ہو کر کہا : مجھے پتہ نہیں تھا کہ میرے لیئے دو راستے کھلے ہیں۔ ایسی صورت میں سگار پینا بھلا کون پسند کرے گا۔

Inam

جنگی مشق کے دوران ایک میجر دریا میں جا پڑا۔ جو بڑا سخت مزاج اور تند خو تھا۔ ایک سپاہی دریا میں کود گیا اور میجر کو باہر نکال لایا ۔ میجر نے اسے کہا کہ تم نے میری جان بچائی ہے۔ بتاوُ کیا انعام دوں۔ سر ! سپاہی نے کہا۔ یہی کافی انعام ہو گا کہ کمپنی کے کسی جوان کو نہ بتا دینا کہ میں نے آپ کو ڈوبنے سے بچایا ہے۔

Purani Gahak

ہوٹل کے منیجر نے نئے شادی شدہ جوڑے کا خیر مقدم کرتے ہوئے دلہن سے بڑی بے تکلفی سے باتیں شروع کر دیں۔
دولھا : آپ انہیں پہلے سے جانتے ہیں۔
منیجر : ہاں یہ ہماری پرانی گاہک ہیں۔ عموماً ہنی مون ہمارے ہوٹل میں گزارتی ہیں۔

Chor Machai Shor

ایک آدمی مسجد کا گھڑیال چوری کر رہا تھا۔ اچانک اسے پیچھے سے قدموں کی آواز سنائی دی۔ اس نے مڑ کر دیکھا کہ ایک شخص جوتوں سمیت اس کی طرف بڑھ رہا ہے۔
اس نے غصے سے کہا : شرم کرو ! مسجد میں جوتوں سمیت گھس آئے ہو۔ اگر میں مصروف نہ ہوتا تو تمہیں مسجد کی بے حرمتی کا مزہ ضرور چکھاتا۔

Abaa Ki Bhi

بچے کی والدہ کو استانی کی طرف سے ایک رقعہ ملا۔ آپ کا بچہ ماشاءاللہ ذہین ہے اور تیز ہے ۔ بس لڑکوں کی نسبت لڑکیوں کی صحبت زیادہ پسند کرتا ہے۔ میں ایک تجویز آزما رہی ہوں ۔ امید ہے اس کی عادت بھی بدل جائے گی۔
اگلے دن بچے کی ماں کی طرف سے استانی کو رقعہ ملا لکھا تھا۔ آپ کا نسخہ کامیاب ہو جائے تو مجھے بتائیے گا۔ اس کے ابا کی بھی یہی عادت ہے۔ جو میں چھڑانا چاہتی ہوں۔

Aisi Wasi Film

ایک صاحب : بیگم کو لے کر انگریزی فلم دکھانے گئے۔ ٹکٹ خریدتے وقت بیگم کو خیال آیا ۔ بچی ساتھ ہے کہیں کوئی ایسی ویسی فلم نہ ہو۔ چنانچہ وہ صاحب سینما مینیجر کے پاس پہنچے اور ان سے کہنے لگے۔
مینیجر صاحب بچی ساتھ ہے کہیں کوئی ایسی ویسی فلم تو نہیں۔
نہیں بھائی صاحب : اطمینان سے فلم دیکھئے ایک بھی ایسا سین نہیں ہے۔
وہ صاحب بیگم کے پاس آئے۔ بیگم : پیسے ضائع کرنے والی بات ہے- میرا خیال ہے فلم نہیں دیکھتے۔

Wakeel Ki Aqalmandi

Lawyer > Wakeel Ki Aqalmandi
قتل کا مقدمہ بالکل بگڑ چکا تھا۔ وکیل نے سوچا کیوں نہ جیوری کے کسی رکن کو رشوت دے دی جائے۔ آخر اس نے ایک رکن کو پھانس ہی لیا۔ اور کہا اگر تم سزائے موت کی جگہ جیوری سے عمر قید کی سزا کا فیصلہ صادر کروادو تو تمہیں دس ہزار روپے دلوا دوں گا۔ رکن مان گیا۔
دوسرے دن جیوری کے ارکان نے گھنٹہ بھر بحث کے بعد ملزم کو عمر قید کی سزا سنا دی۔
وکیل نے دس ہزار روپے دیتے ہوئے کہا تم نے اتنی دیر کیوں لگا دی۔
رکن نے کہا ارے بھائی دوسروں کو قائل کرنا مذاق نہیں ۔ وہ سب اسے بری کرنے پر اصرار کر رہے تھے۔ میں نے بڑی مشکل سے عمر قید پر رضامند کیا۔

Asaan Mushkil

Divorce > Asaan Mushkil
طلاق کے ایک مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے جج نے شوہر سے کہا۔
"چھوٹے بچے" کی کفالت بھی تمہاری ذمہ داری ہے۔ اس کے علاوہ تم اپنی بیوی کو اخراجات کے لیئے پانچ سو ڈالر ماہانہ بھی ادا کرو گے۔ وہ اپنا سامان اور زیور لے جانے کی مجاز ہے۔
شوہر نے زچ ہو کر کہا: جناب والا ! اگر سب اخراجات میرے ذمے ہیں تو پھر طلاق کا فائدہ۔ میں طلاق کا مقدمہ واپس لیتا ہوں۔

Museebat

Husband Wife > Museebat
نیا شادی شدہ جوڑا سڑک پر ٹہلتا ہوا جا رہا تھا کہ سامنے سے سنہرے بالوں والی خوبصورت لڑکی نمودار ہوئی ۔ "ہیلو ڈارلنگ" اس لڑکی نے کہا پھر اس کی نظر اس کی بیوی پر پڑی تو وہ تیز تیز قدموں سے آگے بڑھ گئی۔

یہ منحوس کون تھی؟ نئی نویلی دلہن نے غصے سے پوچھا
فضول سوال مت کرو! شوہر نے جواب دیا
تمہیں کیا پتہ کے تمہارے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کس مصیبت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Meray Liye

ڈاکٹر نے ریسیور رکھتے ہوئے نرس سے کہا جلدی سے میرا سامان لے آو
ایک مریض کا فون آیا ہے کہ وہ میرے بغیر مر رہا ہے۔
نرس نے آہستہ سے کہا : ڈاکٹر صاحب ! وہ فون آپ کے لیئے نہیں۔ میرے لیئے تھا۔

Pagal Khane Ki Nurse

ایک صاحب لمبے لمبے ڈگ بھرتے فٹ پاتھ پر جا رہے تھے۔ ایک لڑکی کو دیکھ کر رک گئے اور بولے ۔ میں نے آپ کو پہلے کہیں دیکھا ہے۔
لڑکی نے جواب دیا : ضرور دیکھا ہو گا۔ میں پاگل خانے کی نرس ہوں۔

Tahziat

ایک شخص کو اتفاق سے ایک بڑا عہدہ مل گیا۔ اس کے دوست احباب خوش ہو کر مبارک باد دینے کو آئے تو اس نے کسی کو بھی پہچاننے سے انکا ر کر دیا۔
ایک آدمی سے دریافت کیا۔ کیسے آئے ہو۔
اس نے جواب دیا ۔ تعزیت کے واسطے آیا ہوں ۔ میں نے سنا ہے کہ آپ اندھے ہو گئے ہیں۔

Aap Ke Ghar Se

حجام کی دوکان پر ایک نوجوان اکثر آتا  اور پوچھا ہے کہ کیا فرصت ہے مصروف حجام کہ دیتا کہ ابھی دو گھنٹے تک مصروف ہوں۔ یہ سن کر نوجوان واپس چلا جاتا۔
ایک دن وہ نوجوان پوچھ کر واپس ہی گیا تھا کہ حجام نے اپنے ایک شاگرد سے کہا اس کے پیچھے جائو  اور دیکھو یہ کہاں سے آتا ہے۔ تھوڑی دیر بعد شاگرد واپس آیا  حجام نے پوچھا ۔ کہاں سے آتا ہے؟
شاگرد بولا : آتا تو پتہ نہیں کہاں سے ہے۔ لیکن جاتا آپ کے گھر ہے۔

Razdari Ki Fees

ایک نوجوان اپنی محبوبہ کے گھر بیٹھا تھا۔ موقع پا کر اس نے اپنی محبوبہ کو اپنے بے حد قریب کر لیا۔ کہ اچانک ملازمہ آ گئی اور اس نے ان دونوں کو اس حالت میں دیکھ لیا۔ نوجوان بہت شرمندہ ہوا۔ اور پھر رخصت ہونے لگا تو اس نے ملازمہ کو بیس روپے دے کر کہا۔ اس بات کو اپنے تک محدود رکھنا۔ میں تو اس کام کے لیئے عام طور پر پچاس روپے لیتی ہوں اور آپ مجھے بیس روپے تو بہت کم دے رہے ہیں۔ ملازمہ نے کہا۔

Kharatay

ایک صاحب نے کرائے پر نیا مکان حاصل کیا۔ ایک نوارد   ان کے پاس آیا اور گزارش کی نئے پڑوسی ہونے کی حیثیت سے آپ سے مل کر بڑی خوشی ہوئی ۔ لیکن آپ خراٹے زرا آہستہ لیا کریں میری آنکھ کھل جاتی ہے۔
وضاحت چاہی گئی : آپ کی تعریف
جواب ملا : جناب میں آپ کے محلے کا چوکیدار ہوں۔

Kia Zaroorat Hai

صرف اس لڑکی کے اصرار پر تم نے سگریٹ نوشی، شطرنج اور آوارو گردی ترک کر دی۔
بے شک
پھر تم نے اس سے شادی کیوں نہیں کی؟
میں نے سوچا : کتنی مشکل سے زندگی سدھری ہے تو اب اسے دوبارہ جہنم بنانے کی کیا ضرورت ہے۔

Maqbooliat

طویل سفر کے بعد فوجیوں کا ایک جہاز ایک چھوٹے سے جزیرے کے پاس لنگر انداز ہوا۔ جزیرہ جتنا خوبصورت تھا۔ اتنی ہے خوبصورت وہاں کی لڑکیاں تھیں۔
ایک سپاہی جلد ہی لڑکیوں میں مقبول ہوگیا۔ اس کے پاس ایک کیمرہ تھا۔ جس سے سارادن وہ لڑکیوں کی تصویریں اتارتا  رہتا تھا ۔ اور ان سے بے تکلف ہوتا تھا۔ اس کے افسر نے ایک دن اس سے کہا۔ کیمرے کی اتنی بہت سی فلمیں تمھارے پاس کہاں سے آتی ہیں؟
سپاہی نے مسکراتے ہوئے جواب دیا۔ سر فلمیں کس کم بخت کی پاس ہیں۔

Gadha Ya Kuta

ایک صاحب ایک کتا لے کر جا رہے تھے دوسرے صاحب نے دیکھ کر کہا یہ گدھا کہاں لے جا رہے ہو۔
ان صاحب نے جواب دیا : تمھیں نظر نہیں آ رہا کہ یہ گدھا ہے یا کتا
دوسرے صاحب نے جواب دیا جی میں آپ سے نہیں کتے سے مخاطب ہوں۔
Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...

لطائف ای میل میں وصول کریں

Delivered by FeedBurner