Showing posts with label وکیل. Show all posts
Showing posts with label وکیل. Show all posts

Wakeel Ki Aqalmandi

Lawyer > Wakeel Ki Aqalmandi
قتل کا مقدمہ بالکل بگڑ چکا تھا۔ وکیل نے سوچا کیوں نہ جیوری کے کسی رکن کو رشوت دے دی جائے۔ آخر اس نے ایک رکن کو پھانس ہی لیا۔ اور کہا اگر تم سزائے موت کی جگہ جیوری سے عمر قید کی سزا کا فیصلہ صادر کروادو تو تمہیں دس ہزار روپے دلوا دوں گا۔ رکن مان گیا۔
دوسرے دن جیوری کے ارکان نے گھنٹہ بھر بحث کے بعد ملزم کو عمر قید کی سزا سنا دی۔
وکیل نے دس ہزار روپے دیتے ہوئے کہا تم نے اتنی دیر کیوں لگا دی۔
رکن نے کہا ارے بھائی دوسروں کو قائل کرنا مذاق نہیں ۔ وہ سب اسے بری کرنے پر اصرار کر رہے تھے۔ میں نے بڑی مشکل سے عمر قید پر رضامند کیا۔
Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...

لطائف ای میل میں وصول کریں

Delivered by FeedBurner