Showing posts with label میاں بیوی. Show all posts
Showing posts with label میاں بیوی. Show all posts

Abaa Ki Bhi

بچے کی والدہ کو استانی کی طرف سے ایک رقعہ ملا۔ آپ کا بچہ ماشاءاللہ ذہین ہے اور تیز ہے ۔ بس لڑکوں کی نسبت لڑکیوں کی صحبت زیادہ پسند کرتا ہے۔ میں ایک تجویز آزما رہی ہوں ۔ امید ہے اس کی عادت بھی بدل جائے گی۔
اگلے دن بچے کی ماں کی طرف سے استانی کو رقعہ ملا لکھا تھا۔ آپ کا نسخہ کامیاب ہو جائے تو مجھے بتائیے گا۔ اس کے ابا کی بھی یہی عادت ہے۔ جو میں چھڑانا چاہتی ہوں۔

Aisi Wasi Film

ایک صاحب : بیگم کو لے کر انگریزی فلم دکھانے گئے۔ ٹکٹ خریدتے وقت بیگم کو خیال آیا ۔ بچی ساتھ ہے کہیں کوئی ایسی ویسی فلم نہ ہو۔ چنانچہ وہ صاحب سینما مینیجر کے پاس پہنچے اور ان سے کہنے لگے۔
مینیجر صاحب بچی ساتھ ہے کہیں کوئی ایسی ویسی فلم تو نہیں۔
نہیں بھائی صاحب : اطمینان سے فلم دیکھئے ایک بھی ایسا سین نہیں ہے۔
وہ صاحب بیگم کے پاس آئے۔ بیگم : پیسے ضائع کرنے والی بات ہے- میرا خیال ہے فلم نہیں دیکھتے۔

Museebat

Husband Wife > Museebat
نیا شادی شدہ جوڑا سڑک پر ٹہلتا ہوا جا رہا تھا کہ سامنے سے سنہرے بالوں والی خوبصورت لڑکی نمودار ہوئی ۔ "ہیلو ڈارلنگ" اس لڑکی نے کہا پھر اس کی نظر اس کی بیوی پر پڑی تو وہ تیز تیز قدموں سے آگے بڑھ گئی۔

یہ منحوس کون تھی؟ نئی نویلی دلہن نے غصے سے پوچھا
فضول سوال مت کرو! شوہر نے جواب دیا
تمہیں کیا پتہ کے تمہارے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کس مصیبت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Garay Hoye

خاوند بیوی سے : تمہیں پتہ ہے مجھے تم سے کتنی محبت ہے۔ جب تم روٹھ کر میکے چلی گئی تھیں میں پائپ پر چڑھ کر ملتا تھا اور وہاں سے بھی کئی بار گرا بھی ہوں۔
بیوی  : میں جانتی ہوں تم بہت گرے ہوئے ہو۔

Saree Bana Loon Gi

ایک عورت اپنے شوہر کی چیزیں کھاتے ہوئے بولی۔ یہ کپڑا میں نے آپ کے رومال کیلیئے لائی ہوں۔
شوہر : اتنا زیادہ کپڑا۔۔۔۔
عورت : جو باقی بچا اس کی میں ساڑھی بنا لوں گی۔

Hathni ko Phool

ہتھنی کو پھول

بیوی شوہر سے- تم کو مجھ سے زرا بھی محبت نہیں- وہ شہلا کا خاوند  جب گھر آتا ہے تو اپنی بیوی کو پھول کہہ کرپکارتا ہے-
شوہر-  اسے اپنی آنکھوں کا چیک اپ کرانا چاہیے جس کو ہتھنی کی جگہ پھول دکھاٰئی دیتا ہے-
Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...

لطائف ای میل میں وصول کریں

Delivered by FeedBurner