URDU FUNNY POETRY

Urdu Funny Poetry
چار چوکے
نرالی ہیں زمانے سے میرے محبوب کی باتیں
کہیں بھی وہ محبت کے سلیبس میں نہیں ملتیں
میں کہتا ہوں تیری آنکھیں قلوپطرہ سے ملتی ہیں
وہ کہتی ہیں میری آنکھیں تو آپس میں نہیں ملتیں


کتنے کنکر ہیں دال میں بیگم
ایک لقمہ بھی کھا نہیں سکتے
بولیں، دن رات پان کھاتے ہو
چار  کنکر بھی  چبا  نہیں  سکتے


ادھر ناکے پہ ناکا چل رہاہے
ادھر ڈاکے پہ ڈاکہ چل رہاہے
ادھر منصوبہ بندی کے ہیں چرچے
ادھر "کاکے" پہ "کاکا" چل رہا ہے


کل پڑوسن سے بولے یہ، دادا
پیار کیسے نبھائیں بچپن کا
آؤہم دونوں ایک ہو جائیں
تو بھی پچپن کی میں بھی پچپن کا


اللہ اللہ کتنا زور میرے دیوانے میں ہے
کل ہی ضمانت کرائی ، آج پھر تھانے میں ہے
ایم اے چلائے ٹانگہ ،بی اے اٹھائے بوری
بن کے وکیل ہم بھی بیچیں گے بھنڈی توری

1 comment:

آپ اپنے لطائف اور مزاحیہ کہانیاں شیئر کریں۔

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...

لطائف ای میل میں وصول کریں

Delivered by FeedBurner