Chor Machai Shor

ایک آدمی مسجد کا گھڑیال چوری کر رہا تھا۔ اچانک اسے پیچھے سے قدموں کی آواز سنائی دی۔ اس نے مڑ کر دیکھا کہ ایک شخص جوتوں سمیت اس کی طرف بڑھ رہا ہے۔
اس نے غصے سے کہا : شرم کرو ! مسجد میں جوتوں سمیت گھس آئے ہو۔ اگر میں مصروف نہ ہوتا تو تمہیں مسجد کی بے حرمتی کا مزہ ضرور چکھاتا۔

Abaa Ki Bhi

بچے کی والدہ کو استانی کی طرف سے ایک رقعہ ملا۔ آپ کا بچہ ماشاءاللہ ذہین ہے اور تیز ہے ۔ بس لڑکوں کی نسبت لڑکیوں کی صحبت زیادہ پسند کرتا ہے۔ میں ایک تجویز آزما رہی ہوں ۔ امید ہے اس کی عادت بھی بدل جائے گی۔
اگلے دن بچے کی ماں کی طرف سے استانی کو رقعہ ملا لکھا تھا۔ آپ کا نسخہ کامیاب ہو جائے تو مجھے بتائیے گا۔ اس کے ابا کی بھی یہی عادت ہے۔ جو میں چھڑانا چاہتی ہوں۔

Aisi Wasi Film

ایک صاحب : بیگم کو لے کر انگریزی فلم دکھانے گئے۔ ٹکٹ خریدتے وقت بیگم کو خیال آیا ۔ بچی ساتھ ہے کہیں کوئی ایسی ویسی فلم نہ ہو۔ چنانچہ وہ صاحب سینما مینیجر کے پاس پہنچے اور ان سے کہنے لگے۔
مینیجر صاحب بچی ساتھ ہے کہیں کوئی ایسی ویسی فلم تو نہیں۔
نہیں بھائی صاحب : اطمینان سے فلم دیکھئے ایک بھی ایسا سین نہیں ہے۔
وہ صاحب بیگم کے پاس آئے۔ بیگم : پیسے ضائع کرنے والی بات ہے- میرا خیال ہے فلم نہیں دیکھتے۔

Wakeel Ki Aqalmandi

Lawyer > Wakeel Ki Aqalmandi
قتل کا مقدمہ بالکل بگڑ چکا تھا۔ وکیل نے سوچا کیوں نہ جیوری کے کسی رکن کو رشوت دے دی جائے۔ آخر اس نے ایک رکن کو پھانس ہی لیا۔ اور کہا اگر تم سزائے موت کی جگہ جیوری سے عمر قید کی سزا کا فیصلہ صادر کروادو تو تمہیں دس ہزار روپے دلوا دوں گا۔ رکن مان گیا۔
دوسرے دن جیوری کے ارکان نے گھنٹہ بھر بحث کے بعد ملزم کو عمر قید کی سزا سنا دی۔
وکیل نے دس ہزار روپے دیتے ہوئے کہا تم نے اتنی دیر کیوں لگا دی۔
رکن نے کہا ارے بھائی دوسروں کو قائل کرنا مذاق نہیں ۔ وہ سب اسے بری کرنے پر اصرار کر رہے تھے۔ میں نے بڑی مشکل سے عمر قید پر رضامند کیا۔

Asaan Mushkil

Divorce > Asaan Mushkil
طلاق کے ایک مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے جج نے شوہر سے کہا۔
"چھوٹے بچے" کی کفالت بھی تمہاری ذمہ داری ہے۔ اس کے علاوہ تم اپنی بیوی کو اخراجات کے لیئے پانچ سو ڈالر ماہانہ بھی ادا کرو گے۔ وہ اپنا سامان اور زیور لے جانے کی مجاز ہے۔
شوہر نے زچ ہو کر کہا: جناب والا ! اگر سب اخراجات میرے ذمے ہیں تو پھر طلاق کا فائدہ۔ میں طلاق کا مقدمہ واپس لیتا ہوں۔
Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...

لطائف ای میل میں وصول کریں

Delivered by FeedBurner